ماسکو، 26 اگست : یوکرین کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کے درمیان روس نے اپنی مسلح افواج کو ضرورت پڑنے پر جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کل اپنی فوج کو یوکرین اور
بحران زدہ کریمیا کے نزدیک ملک کے مغربی کنارے پر جنگی مشق کے احکامات دئے ہیں۔
وزارت دفا ع نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ جنگی مشق کے پہلے چوبیس گھنٹے میں جنگ کی صورت حال کے تحت فوج کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جائے گا